لداخ میں بھارت اور چین کی افواج کے درمیان شدید لڑائی ،کشیدگی بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) لداخ میں بھارتی اور چینی سپاہیوں کے درمیان ہاتھا پائی،عالمی میڈیا کے مطابق بھارت اور چین کی فوجوں کے درمیان تصادم کا واقعہ مشرقی لداخ میں 134 کلومیٹر طویل پان گونگ ٹسو جھیل کے شمالی کنارے پر علی الصبح پیش آیا۔

بھارتی فوج کے ایک دستے نے گشت کے دوران چین کے علاقے میں دراندازی کی جس پر اس کا سامنا چینی فوج سے ہوا۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے اس علاقے میں بھارتی فوج کی موجودگی پر سخت اعتراض اٹھایا۔اس دوران بھارتی افواج کی جانب سے بلاوجہ اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجے میں نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور دونوں افواج کے سپاہی ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے

تاہم انہوں نے اسلحہ کے استعمال سے گریز کیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دونوں افواج نے علاقے میں اپنی اپنی اضافی نفری طلب کرلی اور شام تک کشیدگی کا سلسلہ برقرار رہا۔بعد ازاں برگیڈیئر سطح کے مذاکرات میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں