طاہرالقادری کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان ‎، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) طاہر القادری کا سیاست اور سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی کا اعلان ،نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے کرپشن کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا، پارلیمنٹ کا حصہ بن کر سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا،

پارلیمنٹ میں سب کچھ ہوتا ہے لیکن عوامی فلاح اور بہبود کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔ بدقسمتی سے ہماری سیاست میں غریب اور متوسط طبقے کی کوئی گنجائش نہیں ، زیادہ تر ارکان پارلیمنٹ صرف اور صرف اقتدار کے لیےزندہ رہتے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہادتیں تحریک کی جاری جدوجہد کا ایک نتیجہ تھیں، 3 ماہ تک عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا گیا جس کے نتیجے میں احتساب کا ایک عمل شروع ہوا۔

مجھے تصنیف وتالیف کے بے پناہ کام اور صحت کے مسائل ہیں اس لیے سیاست اور سیاسی سرگرمیوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں