فواد چوہدری نے ’ڈپٹی وزیراعظم‘ بننے کی خواہش ظاہر کردی

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ڈپٹی وزیراعظم بننے کی خواہش ظاہر کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے مقام میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ساؤتھ ایشیا کا سب سے بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینیٹر بنا رہے ہین۔گرین انرجی مستقبل ہے۔مستقبل میں بجلی کی ترسیل کھمبوں اور تاروں کی بجائے گرین انرجی سے ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں بنانے کی بجائے مدرسے بناتے رہے اور کی خدمت کرتے رہے۔ہم نے ایم آئی ٹی اور ہاروڈ بنانے کے مواقع ضائع کیے،ستر کی دہائی میں ضیاالحق کے دور میں امریکا سے بہت کچھ لیتے رہے۔فواد چوہدری نے مریز کہا کہ مستقبل میں آلو ٹماٹر بیچ کر خسارہ پورا نہیں کر سکتے۔چین سنگاپور، ملائیشیا ،کوریام،انڈونیشیا اور پاکستان میں فرق سائنس و ٹیکنالوجی کا ہے۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے ڈپٹی وزیراعظم بننے کی خواہش بھی ظاہر کر دی اور کہا میں بہانے بہانے سے وزیراعظم کو بتاتا ہوں کہ ان ممالک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر تقریبا ڈپٹی پرائم منسٹر ہوتا ہے۔اللہ کرے وزیراعظم کا دھیان آ جائے ابھی تک تو نہیں آیا۔فواد چوہدری کے اس بیان پر ہال تالیوں اور قہقوں ستے گونج اٹھا۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹکنالوجی فواد چوہدری 2022ء میں پہلا پاکستانی خلاء میں بھیجنے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں