آزاد کشمیرمیں زلزلے سے تباہی، 17 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی

آزاد کشمیر(مانیٹرنگ ڈیسک) میر پور آزاد کشمیر میں زلزے کے باعث عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور اب جانی نقصان کی اطلاعات بھی موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

جہاں سے اب ایک افسوسناک خبر آئی ہے کہ میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے کی وجہ سے ایک عمارت گر گئی ہے جس کے نتیجے میں عمارت میں موجود کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 50کے قریب ہے جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔جب کہ ایک بچی بھی جاں بحق ہو گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر آزاد کمشیر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میر پور آزاد کشمیر میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کے باعث کئی گھروں کی دیواریں بھی گر گئی ہیں جب کہ سڑکوں میں گہرے شگاف پڑ گئے ہیں۔کچھ سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔جب کہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آنے کا سلسلہ جاری ہے،آزاد کشمیر میں زلزلے کے باعث مسجد کا مینار بھی گر گیا۔

خیال رہے اب سے کچھ دیر قبل پاکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملک کے شمالی اور میدانی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے لاہور، فیصل آباد، قصور، ڈسکہ، اسلام آباد ، راولپنڈی، پشاور، جہلم ، چارسدہ ، صوابی ، سوات ، مانسہرہ ، مینگورہ ، میرپور خاص ، مری، کوٹ مومن ، سانگلہ ہل ، سکھیکھی ، گجرات ، حیدر آباد، اوکاڑہ، وزیر آباد، حافظ آباد، شکر گڑھ، شیخوپورہ ،کلر کہار، پاکپتن ، دیپالپور، صوابی، شاہ کوٹ، فیروزوالا، چکوال، جھنگ،شانگلہ، چنیوٹ ، خوشاب، اٹک ، سرگودھا، مانگا منڈی ، اسکردو، ہنگو، باجوڑ، آزاد کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے دورانیہ آٹھ سے دس سیکنڈ تھا ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جہلم کے 5 کلومیٹر شمال میں تھا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 92 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں