عمران خان کی کفایت شعاری،بھارتی میڈیا بھی تعریف کرنے پر مجبور

اسلاما ٓباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے بھارتی حکمرانوں کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔،تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار انڈیا ٹو ڈے نے نے لکھا کہ عمران خان پر طنز کرنے کے بجائے بھارتی رہنماؤں کو ان کے کم لاگت کے امریکی دورے سے کچھ سیکھنا چاہئے.

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہیوسٹن میں اپنے شو پیس ایونٹ پر اربوں روپے خرچ کئے اور تعریفیں سمیٹیں جبکہ عمران خان پر کمرشل فلائٹس کے ذریعے جانے پر بھی تنقید کی جارہی ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق سوشل میڈیا پر بھی عمران خان کی کفایت شعاری کا مذاق میمیز بنا کر اڑایا گیا۔ لیکن اصل میں تو بھارتی حکمرانوں کو پاکستان کے وزیراعظم سے سیکھنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں