سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کی دعوت قبول کر لی

نئی دہلی : سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کی جانب سے دی جانے والی دعوت قبول کر لی ہے جس کے تحت اب منموہن سنگھ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 9 نومبر کو کرتارپورکا دورہ کریں گے۔

کرتارپورراہداری کا افتتاح 9 نومبر کو باباگورونانک کے550 ویں جنم دن پر ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے کرتاپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو تحریری طور پر دعوت نامہ بھجوائیں گے۔
منموہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ کرتاپور راہداری کی افتتاحی تقریب بہت بڑی تقریب ہے اور ہم اس افتتاحی تقریب کے لیے بہت خوش ہیں۔ کرتاپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے لیے پوری تیاری کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان بھی اس تقریب کے حوالے سے دلچسپی لے رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ منموہن سنگھ سکھ برادری کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہم کرتاپور کی افتتاحی تقریب کے لیے سکھ برادری کے منتظر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں