چوہدری نثار کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانا مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے پر چوہدری نثار سے جواب طلب ، الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری ۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مقامی وکیل مجید سرور کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ابھی تک چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کے حلقے کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے ان کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہے اور علاقے میں ترقیاتی کام بھی نہیں ہو سکتے ۔درخواست گزار کا کہناتھا کہ چوہدری نثار کا حلف نہ لینا ووٹ اور ووٹرزکی توہین ہے ۔یاد رہے کہ چوہدری نثار کافی عرصے سے سیاست سے دور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں