ہم دین کے ٹھیکیدار نہیں چوکیدار ہیں،علامہ خادم حسین رضوی نے پھر منظر عام پر

گوجرخان(: تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ ہم دین کے ٹھیکیدار نہیں چوکیدار ہیں، حکمرانوں اور ہمیں عملاً دین کے سانچے میں ڈھلنا ہوگا،کلمہ حق کے نام پر حاصل کردہ مملکتِ پاکستان کی شہ رگ مقبوضہ کشمیر پر جبر و استبداد کے پہاڑ، 62روز سے مسلسل کرفیو کے برعکس اقوام متحدہ میں بڑھکیں اور اندرون ملک کرکٹ میچ کرانا کشمیریوں کے خون سے بے وفائی اور اسکی بے حرمتی ہے،وہ یہاں کے تارکین وطن راجہ غضنفر برادران کے والدحاجی راجہ منیر مرحوم کے ایصال ثواب کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے،

اس موقع پر تحریک لبیک کے ضلعی صدر حاجی محمد رمضان چشتی،سرپرست اعلیٰ تحصیل گوجرخان پیر الحاج سید سعید احمد شاہ گیلانی،تحریک کے سیکڑوں کارکنان سمیت ہر شعبہ زندگی کے افراد نے بھاری تعداد میں شرکت کی،علامہ خادم رضوی نے کہا کہ صرف خالی خالی نعروں کی بجائے یہودکے اتحاد اور ہندو کی للکار کے جواب میں ہمیں ملک وقوم کی بقاء کی خاطرمیدان میں نکل کر عملی جہاد کرنا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں