احتساب عدالت میں پیشی پر موجودلوگوں نے مریم نوازکیساتھ ایسا کیا کرنا شروع کردیا کہ جج آگ بگولہ ہو گئے ،موقع پر ہی بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت میں لوگوں کی مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں، جج برہم ۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس کے سلسلے میں نیب حکام نے دونوں کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔پیشی کے موقع پر عدالت میں موجود لوگوں نے مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں لینا شروع کردیں جس پر جج جواد الحسن نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور تمام لوگوں کو موبائل فون بند کرنے کا حکم دیا۔.

جج احتساب عدالت نے مریم اور یوسف عباس کو روسٹرم پرطلب کیا تاہم مریم نواز کے ساتھ روسٹرم پر رش ہونے پر انہیں بیٹھنے کی ہدایت کردی، عدالت کے بار بار منع کرنے پر لیگی کارکنان نے عدالت میں شور شرابا بھی کیا۔مریم نواز کے وکلاء نے سائیڈ روم میں ان کے ساتھ ملاقات کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کرلیں ۔بعد ازاں مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں