برطانیہ میں کتنی جائیدادوں کے اصل مالک جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہیں؟ سپریم کورٹ میں اہم انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد :سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان نے اپنا بیان جمع کرادیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ برطانیہ میں تین جائیدادوں کے اصل مالک جسٹس قاضی فائز عیسی ہیں۔

جمعرات کو اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیاجس میں کہاگیاکہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے بچے اس کے بے نامی دار ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسی جائیداد خریدنے کے ذرائع بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔ جواب میں کہاگیاکہ بطور اٹارنی جنرل کونسل کی معاونت کرنا آئینی ذمہ داری ہے،

وزیر قانون کا بارکونسلز میں چیک تقسیم کرنا غلط نہیں۔جواب میں کہاگیاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الزامات محض مفروضوں پر مبنی ہیں،احتساب اور شفافیت جمہوریت کا حصہ ہے،احتساب سے کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں۔ صدر اور وزیر اعظم کو اپنی ذمہ داریوں پر آرٹیکل 248 کا استثنیٰ ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کونسل کیخلاف درخواست قابل سماعت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں