اب حکومت سے ریلیف کا طلبگار نہیں ہوں،معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا۔۔۔!!! نواز شریف کا ہسپتال منتقلی کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔اسپتال منتقلی کے بعد نواز شریف کا پہلا بیان سامنے آیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ معاملہ اللہ تعالی پر چھوڑ دیا۔عدالت سے قانونی ریلیف آئینی حق ہے۔قانونی جنگ لڑوں گا۔

حکومت سے ریلیف کا اب طلبگار نہیں ہوں۔نواز شریف نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا۔میرا یقین کامل ہے۔ عدالتوں سے انصاف ملے گا۔جب کہ دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مرض کی ابتدائی تشخیص کر لی گئی، معالجین کی جانب سے ان میں پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجہ تِلی کی خرابی قرار دی گئی ہے۔

نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ تلی کے بے ترتیب کام کرنے کی وجہ سے پلیٹ لٹس ٹوٹ رہے ہیں، جس کی دوا شروع کرادی گئی ہے، 3 سے 4 دن میں بہتری آ جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں