پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ، امریکہ کا 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد : امریکہ کی جانب سے پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق وزیر امورکشمیر بلتستان علی امین گنڈا پور سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

اس دوران امریکا نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔اسکردو سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں سیاحتی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقوں پر بریفنگ دی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سکردو ائیرپورٹ کو عالمی طرز پر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی وفد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان حالیہ ملاقاتوں کے بعد سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں