مولانا فضل الرحمن پر جان لیوا حملے کا خطرہ ’’را‘‘اور ’’این ڈی ایس ‘‘ نے کس سے رابطہ کرلیا؟ محکمہ داخلہ نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر حملے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری ،نجی ٹی وی کےمطابق پروونشل انٹیلی جنس سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے مولانا فضل الرحمان کی زندگی کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس سے حکومت پنجاب کو بھی آگاہ کردیا گیا ۔

تھریٹ الرٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘ ‘اور افغان ایجنسی ’’این ڈی ایس‘ ‘جان لیوا حملہ کرسکتے ہیں۔تھریٹ الرٹ میں بتایا گیا ہےکہ ’’را‘‘ اور’ ’این ڈی ایس‘‘ نے ٹارگٹ کلرز سے رابطہ کر لیا ہے جب کہ سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالےسے مولانا فضل الرحمان کو بھی آگاہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں