آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل ہونے کے بعدعمران خان بھی میدان میں آگئے ، دھماکہ خیزاعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت عظمیٰ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو عدالتی کارروائی سے متعلق بریفنگ ،وزیراعظم نے قانونی ٹیم کوآئینی جواب تیارکرنے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کئے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کوعدالتی فیصلے سے آگاہ کردیاگیا،ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کوعدالتی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی،وزیراعظم کوسپریم کورٹ میں اٹھائے گئے قانونی نکات سے آگاہ کیاگیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قانونی ٹیم کوآئینی جواب تیارکرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں