جاوید شیخ کا نئی فلم بنانے کا فیصلہ،تیاریاں شروع کردیں

ہدایتکار جاوید شیخ اس فلم میں ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے :خالد بٹ

فلم و ٹی وی کے سینئر اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ نے فلم وجود کی ناکامی سے دلبرداشتہ ہونے کے بجائے نئی فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا ،جس کی تیاریاں شرو ع کردی گئی ہیں۔ ان کے ساتھی پروڈیوسر خالد بٹ نے بتایا ہے کہ جاوید شیخ اس بار اپنی فلم میں ایک انوکھے کردار میں جلوہ گر ہونگے ۔ہم تفریح سے بھرپور فلم بنائیں گے ،جس میں مزاح اوررومانس بھی ہوگا۔ ہدایتکار جاوید شیخ اس فلم میں ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے ،معیاری فلمیں ہی سینما گھروں میں پسند کی جاتی ہیں ۔نئی فلم کی شو ٹنگ کا آغاز کاسٹ فائنل ہونے کے بعد کیا جائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں