اسلام آباد کا الگ سے چیف ایگزیکٹو ہوگا

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت شہر کے لیے الگ قانون ساز اسمبلی کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ منصوبے کے مطابق اسلام آباد کے لیے ایک علیحدہ چیف ایگزیکٹو بھی مقرر ہوگا جو انتظامی امور کی نگرانی کرے گا۔
یہ اقدام وفاقی دارالحکومت کے نظام حکومت کو زیادہ مؤثر اور خود مختار بنانے کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد اسمبلی کے ارکان کی تعداد 20 سے 30 کے درمیان ہوگی۔ یہ اسمبلی وفاقی دارالحکومت سے متعلق مقامی قوانین سازی کی ذمہ دار ہوگی اور شہری انتظامات، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر قانون سازی کرے گی۔ نئی ساخت میں اختیارات کی تقسیم کو واضح کیا جائے گا تاکہ انتظامی فیصلے تیزی سے اور مؤثر انداز میں کیے جا سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس مجوزہ نظام کا مقصد گورننس کو بہتر بنانا اور شہری مسائل کے حل میں تیزی لانا ہے۔ حتمی منظوری اور نفاذ کے حوالے سے مزید مشاورت جاری ہے، جبکہ مختلف اداروں سے تجاویز بھی طلب کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں