خاوند اس کے علاوہ بھی کوئی کام کرتا ہے؟ فردوس عاشق اعوان کا شرمناک سوال

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان 8 بچوں کی والدہ سے بے تکا سوال کرنے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے پیش نظر مشکل صورتحال میں مستحق افراد کی مالی مدد کی جارہی ہے

۔اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پیسے لینے کے لیے آئی ایک خاتون سے سوال کرتی ہیں کہ آپ کو امداد کے لیے آنے والا پیغام کب موصول ہوا۔


اور اب ان پیسوں کا آپ کیا کریں گی۔جس پر خاتون بتاتی ہیں کہ ان کے آٹھ بچے ہیں،جن پر وہ یہ پیسے خرچ کریں گی۔جس پر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ خاوند ’اس‘ کام کے علاوہ اور کیا کرتا ہے؟۔

معاون خصوصی کی اس بات پر پاس کھڑے لوگ بھی ہنسنے لگ جاتے ہیں۔
تاہم معاون خصوصی خاتون سے بے تکا سوال کرنے پر تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی توفردوس عاشق اعوان پر عوام کی طرف سے تنقید بھی کی گئی۔صارفین کا کہنا ہے کہ معاونِ خصوصی کو کسی غریب خاتون سے اس قسم کے ذاتی سوالات نہیں کرنے چاہیے تھے۔ایک صارف نے کہا کہ احساس پروگرام غریب عوام میں احساس کمتری پیدا کرنے کیلئے وزراء کی نگرانی میں زور و شور سے جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں