7 نئے کیسز سامنے آنے پر راولپنڈی کے تین علاقوں کو سیل کر دیا گیا

راولپنڈی : کورونا وائرس کے 7نئے کیسز سامنے آنے پر راولپنڈی کے تین نئے علاقے سیل کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر راولپنڈی کے 3 علاقے سے کردیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں کے سیکٹر G.8,G9.G10 میں نئے کسیز رپورٹ ہوئے،۔ جبکہ راولپنڈی میں بنی، رتہ امرلم پیروادھائی کے علاقو ں میں زیادہ کسیز سامنے آنے پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی کے ان تین علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر سامنے آنے والے کیسز کی رہائشگاہوں کی گلیوں کو بھی گھیرے میں لیا گیا ہے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر کی جانب سے کہا گیا ہے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ٹیسٹ کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کیسز بڑھنے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جس کی تصدیق ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقت نے بھی کی ہےان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں کام جاری رہے گا۔ واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کسیز کی تعداد 5ہزار سے تجاوز کر گئیں ہیں جبکہ96 افراد اس خطرناک وبا سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ سے بھی زیادہ ہو گئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 19 لاکھ 19 ہزار 320 ہو گئی ہے۔

مہلک وائرس سے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار 483 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ امریکہ کی جون ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تشویشناک اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل اضافے کے بعد 2 لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ چین کے سب سے بڑے اخبار پیپلز ڈیلی چائنہ کے مطابق امریکن یونیورسٹی جون ہاپکنز نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 19لاکھ 19 ہزار 320 تک جا پہنچی ہے۔

اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 20465 ہے جبکہ فرانس میںمرنے والوں کی تعداد 14,967 ہوگئی ہے۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ اور برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 23644ہزار سے زائد ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ملک میں وائرس کے 557,663 مصدقہ متاثرین موجود ہیں۔ سپین مصدقہ متاثرین میں دوسرے نمبر پر ہے اور ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 169,496 ہے۔ سپین میں کورونا وائرس سے اب تک 17,756 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں