تیل ذخیرہ کرنے کی دوڑ، برتنوں کے علاوہ تمام چیزوں کی بکنگ کر لی گئی

نیو یارک : سستا تیل ذخیرہ کرنے کی دوڑ ، تاجروں نے جہازوں، ریل کاروں ، پائپ لائنیں اور غاروں کی تلاش کرکے بُکنگ شروع کر دی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق تیل کو سمندر میں ذخیرہ کرنے کیلئے درجنوں آئل ٹینکروں کی بُکنگ کی گئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 13 کروڑبیرل سے زائد آئل تیرتے ٹینکرزمیں موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ذخیرہ کی شمالی مشرقی یورپ میں موجود جگہ کی بکنگ ہو چکی ہے۔

سویڈن سمیت کئی ممالک میں نمک کی غاروں کو بک کیا گیا ہے۔ ایک خبررساں ادرے کے مطابق آئل کو سٹور کرنے کیلئے اب صرف برتن ہی باقی رہ گئے ہیں باقی سب کی بکنگ ہو چکی ہے۔ واضح رہے دنیا بھر کے زیادہ تر ممالک میں لاک ڈاؤن کے باعث تیل کے استعمال میں کمی کے ساتھ ہی طلب میں بھی کمی ہو گئی ہے جس کے باعث تیل کی قیمتیں کم ہو تی چکی جا رہی ہیں۔

جبکہ گزشتہ روز ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی، برنٹ نارتھ سی کروڈ 12 فیصد سے زیادہ کمی سے 17 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا جس کی وجہ تیل پیدا کرنے والے ملکوں میں سٹاک کی گنجائش تقریباًختم ہوجانا ہے۔

سنگاپور میں بدھ کو وقفے کے بعد 12.31 فیصد گر کر 16.98 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جون کے لیے سودے 5 فیصد کمی کے ساتھ 11 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ واضح رہے 20 اپریل کو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی ۔ بتایا گیا کہ امریکا میں کاروبار کے آغاز کے بعد خام تیل کی قیمت میں کمی ہونا شروع ہوئی اور قیمتیں 10 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آئیں۔

بعد ازاں یہ سلسلہ مزید چل نکلا اور پھر امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 84 فیصد کمی ہوئی اور قیمت 2.96 امریکی ڈالر کی ناقابل یقین سطح پر آگئی۔ بعد ازاں امریکی خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوئی اور یہ 94 فیصد کمی سے 1.12 امریکی ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔ تاہم پھر اس کے بعد وہ ہوا جو خام تیل کی عالمی مارکیٹ کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں