امیر شخصیات نے کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی انتظام کر لیا

واشنگٹن : کوروناوائرس کے باعث دنیا کے امیر ترین افراد نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگژری بنکرز میں پناہ لے لی ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ84 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے،کورونا وائرس کی ویکیسن تیار کرنے کے لیے مختلف ممالک میں کوششیں جاری ہیں تاہم تاحال کوئی بھی ملک کورونا کی ویکیسن تیار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے،بتایا گیا ہے کہ کورونا کی ویکیسن تیار کرنے میں ایک سال لگ سکتا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا کا خاتمہ اس وقت ہی ممکن ہو گا جب اس کا علاج دریافت ہو گا۔یہ ایک ایسی وبا ہے جو نہ امیر دیکھتی ہے نہ غریب۔بلکہ کورونا امیر شخصیات میں زیادہ پایا گیا ہے کہ کیونکہ وہ سفر زیادہ کرتے ہیں۔

اب امیر شخصیات نے بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے اپنے انتظامات کر لیے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کے مطابق کورونا جیسی مشکل صورتحال میں امیر ترین افراد جدید ترین آسائشوں سے مزین لگژری بنکرز میں رہ رہے ہیں جن کی مالیت اربوں روپے ہے۔

جدید ترین اور پرآسائش بنکرز کی اکثریت امریکا کی مختلف ریاستوں سمیت کیریبیئن جزائر اور نیوزی لینڈ میں موجود ہے۔اربوں روپے مالیت کے ان لگژری بنکرز میں سوئمنگ پول ،جِم ،باغات،مے خانے ،لگژری باتھ رومز،گیراج، گرین ہاؤس گارڈن اور سرجیکل بیڈزسمیت زندگی کی آسائش کی تمام سہولتیں موجود ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس کے انفیکشن کا شکار ہونے والوں کی تعداد 3,428,422 ہو گئی ہے۔

امریکی جانز ہاپکنز یونیورسٹی اینڈ ریسرچ سینٹر کے اتوار تین مئی کے اعداد و شمار کے مطابق کووڈ انیس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 242,831 ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں اس انفیکشن کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 1,133,069 ہے جبکہ امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 66 ہزار سے زائد ہے۔ عالمی سطح پر 1,093,199 افراد اس بیماری سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں