اپوزیشن کو گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کے جلسے کی اجازت مل گئی

گوجرانوالہ: ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن اتحاد کو 16 اکتوبر کے جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں 16 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دے دی ہے، اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یہ نوٹی فکیشن پی ڈی ایم کی جانب سے اقرار نامہ جمع کروانے پر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ دیئے جانے پر گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وکلا نے احتجاج بھی کیا تھا۔

گوجرانوالہ روایتی طور پر مسلم لیگ (ن) کا گڑھ کہا جاتا ہے، 2018 کے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی کے امیدوار یہاں سے ارکان قومی و پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ 16 اکتوبر کے جلسے کی میزبانی بھی مسلم لیگ (ن) ہی کررہی ہے۔ جلسے سے مریم نواز سمیت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی (ف) کے مولانا فضل الرحمان بھی خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں