شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں کیپٹن سمیت 6 فوجی شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت 6 فوجی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے فورسز پر آئی ای ڈی حملے میں افسر اور پانچ جوان شہید ہوگئے۔

دہشت گردوں نے رزمک کے قریب فورسز کے قافلے کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا۔ حملے میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، نائب صوبیدار ریاض احمد، نائب صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس، نائیک ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں