نوعمر کوکین فروش کو شوخی بھری سیلفیوں نے گرفتارکروادیا

لندن: برطانیہ میں نوعمر کوکین فروش کو اس کی سیلفیوں نے گرفتار کروادیا کیونکہ وہ اس نے دوسروں پر رعب ڈالنے کے لیے ڈھیرسارے پیسوں کے ساتھ سیلفیاں کھنچوائیں اور اسے مختلف پلیٹ فارم پر پوسٹ کردیا۔

18 سالہ ایڈم او ریئلی نے ایک وقت میں ہزاروں پاؤنڈ کے ساتھ تصاویر لیں اور انہیں آن لائن پوسٹ کردیا۔ ایک تصویر میں وہ نوٹ کو اپنے بازو پر پھسلارہے ہیں۔ ایک دوسری تصویر میں ان کے ہاتھوں میں بہت بڑی رقم دیکھی جاسکتی ہے۔ اس پر پولیس کو شک ہوا اور نوجوان سے بازپرس کرنے کا ارادہ کیا۔

پولیس نے جنوبی ویلز کے علاقے ابرتریدر میں کارروائی کے دوران جب ایڈم کے فون کو دیکھا تو اس میں وہ کوکین اور دیگر منشیات کے ساتھ دکھائی دیئے۔ مزید تفتیش پر اس سے 6 ہزار پونڈ کیش، 3700 پونڈ کی کوکین اور 3000 پونڈ کی کیٹامائن برآمد ہوئی۔

مزید تفتیش پر ایڈؑم او ریئلی کے فیس بک کو دیکھا گیا اور اس کی کئی پوسٹوں میں وہ لوگوں کو منشیات خریدنے کی ترغیب دے رہا ہے۔ ایک اور گفتگو میں وہ جاننے والوں سے کیٹامائن کی ڈیل کررہا تھا۔ سب سے آخر میں معلوم ہوا کہ وہ اسنیپ چیٹ پر بھی منشیات فروخت کرتا ہے۔ جبکہ اے اور بی کلاس کی منشیات فروشی اس کا معمول ہے۔

عدالت نے اس سے رقم اور منشیات قبضے میں لے لیں اور اسے تین سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں