وہیل کے مجسمے کی دُم نے ٹرین کو بڑے حادثے سے بچالیا

روٹرڈیم: یورپی ملک نیدرلینڈ میں وہیل کے مجسمے نے تیز رفتار میٹر ٹرین کو پانی میں گرنے سے بچالیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم کے میں تیز رفتار میٹرو ٹرین نے اسٹاپ پر رکنے کے بجائے تمام رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے پل کے نیچے پانی میں گرنے والی تھی کہ ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہاں نصب وہیل کے مجسمے کی لمبی دم پر ٹرین چڑھا دی۔

روٹرڈیم کے شہر اسپجکنیس میں میٹرو ٹرین کے آخری اسٹاپ پر پیش آنے والے حادثے کے وقت ٹرین میں خوش قسمتی سے کوئی مسافر موجود نہیں تھا تاہم ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں قریبی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلند قامت وہیل کے مجسمے کی دم پر ایک ٹرین ٹھہری ہوئی ہے اور اگر ایک انچ اور مزید آگے آئے تو ٹرین نیچے پانی میں گر سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں