عائزہ خان اورایمن خان میں کانٹے کا مقابلہ

کراچی: پاکستان کی خوبرو اداکارائیں عائزہ خان اورایمن خان کے درمیان انسٹاگرام پرکانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری سے شہرت کی بلندیوں کوچھونے والی اداکارائیں عائزہ خان اورایمن خان کے مداح دیوانے ہیں۔

دونوں ہی اداکارائیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپربھی خاصی فعال ہیں۔ لیکن انسٹاگرام پرسب سے آگے رہنے والی ایمن خان کے لیے ایک بڑا چیلنج سامنے آگیا ہے، وہ یہ کہ اس میدان میں اب وہ سب سے آگے نہیں بلکہ عائزہ خان بھی ان کے ساتھ ساتھ ہیں۔

دونوں اداکاراؤں کے انسٹاگرام پر7.8 ملین فالوورزہوگئے ہیں۔ اب مداحوں کوانتظارہے کہ اس میدان میں آگے عائزہ بڑھتی ہیں یا ایمن خان۔


واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل ہم نیٹ ورک کی جانب سے اداکارہ ایمن خان کو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ کا خصوصی ایوارڈ دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں