تاجروں کے اجتماعی مسائل حل کر نا اولین ترجیح: عتیق انیس

لاہور (سٹاف رپورٹر) نے کہا ہے کہ تاجروں کے اجتماعی مسائل حل کر نا اولین ترجیح ہے۔ کاروباری برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی اور منتخب کرنے والوں کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچاﺅں گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر رحمت مارکیٹ انارکلی محمد عتیق انیس نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی خدمت کے جذبہ سے میدان عمل میں آیا ہوں۔ بزنس کمیونٹی کو کئی مسائل کا سامنا ہے جن کو حل کرنے کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری مافیاز کے چنگل سے معاشی نظام کو نکالنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ نامساعد حالات کے ہاتھوں تاجر بھائیوں کی زندگیاں اجیرن ہو چکیں جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔ تاجر معیشت اور ریاست کی بنیاد ہوتی ہے کاروباری طبقے کی خوشحالی، آسودگی اور روزگار کے بہتر حالات ہی ملک میں حقیقی تبدیلی ترقی کے ضامن ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تاجر برادری کو درپیش مشکلات کے خاتمہ کےلئے عملی اقدامات کیے جائیں تا کہ معاشی ترقی میں مزید تیزی آئے، اس سے کاروباری طبقہ کا حکومت پر اعتماد بڑھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں