مولانا فضل الرحمن کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ہو گیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پہلے کہتے تھے کسی صورت سینیٹ الیکشن نہیں ہونے دیں گے اور سندھ اسمبلی استعفی دے دے تو سینیٹ الیکشن نہیں ہو سکتے۔پی پی اور ن سے دھوکہ کھانے اور سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کے بعد اب یہ سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لینے کے فضائل بیان کر رہے ہیں-انہوں نے مزید کہا کہ پی پی اور ن نے فضل کو موم کی گڑیا بنا ڈالا۔

اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا سافٹ وئیر کسی نے اپ ڈیٹ نہیں کیا وہ تو دوسروں کو اپ ڈیٹ کریں گے۔مولانا فضل الرحمن میدان میں نکلے ہیں اور جن لوگوں کا دماغی توازن نہیں ٹھیک انہوں کو اپ ڈیٹ کرنے آئے ہیں۔
جب وزیراعظم سے سوال کیا جاتا ہے کہ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں تو وہ جواب دیتے ہیں کہ میں کیا کروں۔

جب ان سے پوچھا جائے کہ مہنگائی کیوں بڑھ گئی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں ہے۔ڈالر کی قیمت بھی بڑھ جائے تو وہ کہتے ہیں کہ انہیں پتہ نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمن تو عمران خان کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کرنے کے لیے آئے ہیں کیونکہ انہوں نے ملک کا بیٹا غرق کر دیا ہے،ڈھائی سال میں جو کچھ ہوا ہے، 75 سال میں ایسا ملک کے ساتھ نہیں ہوا۔پاکستان سے دوست ممالک بھی ناراض ہو گئے ہیں۔

معیشت بھی ڈوب گئی ہے،مقبوضہ کشمیر کا سودا ہو گیا۔وزیراعظم عمران خان اپنے ایم این ایز کو 50کروڑ روپے رشوت دے رہے ہیں۔

۔دوسری جانب ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ’’فضل الرحمن، پی پی اور ن کی منت سماجت کر رہے ہیں کہ اسلام آباد کی دو سیٹوں میں سے ایک سیٹ ان کو دیں ۔ عمران خان نے نا صرف ان سب کی کرپشن نورا کشتی کو بے نقاب کیا بلکہ سیاسی مارکیٹ میں ان کو ان کی اصل قیمت “دو کے ساتھ ایک فری”پر لے آئے۔ نیا NRO تو نہیں اب خان پچھلے کا حساب بھی لے گا۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں