کامیڈین اور سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی سابق اہلیہ نے عدالت میں دراخواست دائر کر رکھی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ شوہر عدالتی حکم کے باوجود بچوں کا خرچ ادا نہیں کر رہاہے جس پر عدالت نے طارق ٹیڈی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ میں کیس کی سماعت جج مائرہ حسن نے کی ،طارق ٹیڈی کی سابق اہلیہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرا سابق شوہر عدالت کے حکم کے باوجود بچوں کا خرچ ادا نہیں کر رہاہے اور اکیلی بچوں کا خرچ برداشت نہیں کر سکتی اس لیے عدالت طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچ ادا کرنے کا حکم جاری کرے ۔فیملی کورٹ نے طارق ٹیڈی کو گرفتار کرتے ہوئے 13 جون کو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیاہے جبکہ وارنٹ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
Load/Hide Comments