شیخوپورہ میں نواز شریف کی11ایکٹر زمین کی نیلامی

لاہور: شیخوپورہ کے علاقے فیروز وٹواں میں واقع سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زمین کی نیلامی کا عمل جاری ہے سابق وزیر اعظم کی 11 ایکڑ 4 مرلے زمین نیلامی کیلئے پیش کی گئی ہے. نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے لیے عدالتی حکم پڑھ کر سنایا گیا جائیداد کی نیلامی کے دوران ایک دعوے دار سائل سامنے آ گیا مختار حبیب نامی دعوے دار کا کہنا ہے کہ اس زمین کے ہم وراثتی مالک ہیں زمین ہماری ہے اس کی نیلامی کیسے کی جاسکتی ہے؟.

مختار حبیب کے بعد زمین کا ایک اور دعوے دار نیلامی ہال پہنچ گیا، نوید ناصر نامی شخص کا بھی یہ کہنا ہے کہ یہ ہماری وراثتی جائیداد ہے اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے زمین کے دعوے داروں کو عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی. انتظامیہ کی جانب سے نواز شریف کی زمین کی نیلامی میں حصہ لینے کیلئے لوگوں کو بلایا جا رہا ہے تاہم تاحال کسی نے بھی بولی میں حصہ نہیں لیا ہے نیلامی ہال میں نواز شریف کی زمین کی بولی کے لیے اعلان کیا گیا کہ اگر کوئی نیلامی میں حصہ لینا چاہتا ہے تو اپنے کوائف سامنے لائے.

واضح رہے کہ شیخو پورہ کے علاقے فیروز وٹواں میں نواز شریف کے نام جائیداد کی آج نیلامی کی جا رہی ہے جس کے سلسلے میں شیخو پورہ کی ضلعی انتظامیہ نے ہال کے اندر اور باہر بینرز لگا رکھے ہیں. نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کی فی ایکڑ قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے سابق وزیر اعظم کی جائیداد کی نیلامی میں حصہ لینے والے شخص کو 10 لاکھ روپے زرِضمانت جمع کروانے ہوں گے نوازِ شریف کی جائیداد کی نیلامی کا حکم 22 اپریل 2021 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے دیا تھا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں کمیٹی نیلامی کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے.

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد نیلامی رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میںمتفرق درخواستیں دائرکررکھی ہیں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت کریں گے.

نواز شریف کی شیخوپورہ اور لاہور کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی ہیں درخواست گزار اسلم عزیز نے کہا کہ رائیونڈ کے باغات میں سرمایہ میں نے لگایا ہے، نیلامی سے نقصان میرا ہوگا. دوسری درخواست میں اشرف ملک نے دعویٰ کیا کہ میاں صاحب نے شیخوپورہ کی زمین کے 75 ملین روپے مجھ سے لیے ہیں تیسری درخواست میں اقبال برکت نے کہا کہ اپرمال کا گھر اتفاق گروپ کی سٹیلمنٹ میں ہمیں مل چکا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں