چمن میں زوردار دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے

چمن : صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ شہید ساجد خان مہمند روڈ پر جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے امیر مولانا عبدالقادر لونی کی گاڑی کے قریب ہوا ، جس میں مولانا عبدالقادر لونی محفوظ رہے تاہم اس دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حال ہی میں چمن کے قلعہ عبد اللہ بازار میں کھڑی پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہکار شہید جب کہ پانچ زخمی ہو گئ

ے، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ کچھ دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ، دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب ریمورٹ کنٹرول بم کا تھا، واقعہ کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جب کہ متاثرہ علاقہ میں پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کر لیا گیا ، دھماکے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

جب کہ اسی سال مارچ کے مہینے میں بھی چمن میں تاج روڈ پر لیویز ہیڈکوارٹرز کے سامنے دھماکا ہوا ، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس کے مطابق چمن تاج روڈ پر لیویز ہیڈکوارٹرز کے سامنے دھماکا ہوا ، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آواز دور تک سنائی دی گئی، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں دو کا تعلق چمن اور ایک کا پنجاب سے تھا۔

دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے کو لے لیا اور جائے دھماکا سے شواہد اکٹھے کیے، شواہد سے دھماکے کی نوعیت جاننے کے بعد معلوم ہوا کہ بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیااس کے ساتھ سکیورٹی فورسز نے علاقے کے داخلی خارجی علاقوں کی سکیورٹی سخت کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں