پاکستان پہنچنے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو اہل خانہ سمیت قرنطینہ کی ہدایت

اسلام آباد : پاکستان پہنچنے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو اہل خانہ سمیت قرنطینہ کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے پاکستان پہنچنے والے بھارتی ہائی کمیشن کے 12 اہلکاروں کو اہلخانہ اور ڈرائیور سمیت قرنطینہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ جبکہ ترجمان دفترخارجہ نے بھی بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے بارہ اہلکار اور ان کے اہل خانہ22 مئی کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے تھے۔ اس دوران کرونا وائرس سے متعلق ہیلتھ سیفٹی پروٹوکولز کا مکمل خیال رکھا گیا تھا۔ بارہ اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا۔ تاہم ایک اہلکار کی اہلیہ کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق این سی او سی نے تمام اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ بھارتی ہائی کمیشن کے 12 اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ 22 مئی کو واہگہ کے راستے پاکستان آئے تھے۔ اس موقع پر کوویڈ سے متعلق ہیلتھ سیفٹی پروٹوکولزکا خیال رکھا گیا ، تمام 12مسافروں کا پی سی آر نیگیٹو تھا۔ تاہم پاکستان پہنچنے پر ایک اہلکار کی اہلیہ پاکستانی حکام کی طرف سے کئے گئے ٹیسٹ میں مثبت نکلی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرجو کہ متعلقہ فورم ہے اس نے کیس کا جائزہ لیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کیس کا جائزہ لینے کے بعد 12 اہلکاروں کو ان کے اہلخانہ اور گاڑی ڈرائیور سمیت قرنطینہ کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔ بھارتی ہائی کمیشن کو ہدایت کی گئی کہ این سی او سی کی فراہم کردہ گائیڈلائنز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔ خیال رہے کہ بھارت سے پاکستان آنے والے سفارتی اہلکار بھارت سے کرونا منفی کے سرٹیفکیٹ ساتھ لائے تھے اس کے باوجود ایک اہلکار کی اہلیہ مسز منجو برجیش میں کرونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، جنہیں واہگہ پر موجود عملے نے روک کر فوری طور پر کرونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت نکلا۔ خاتون کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود انہیں واپس بھارت بھیجنے کے بجائے اسلام آباد میں واقع بھارتی سفارتے خانے بھیج دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں