ہارٹ اٹیک کے بعد کوما میں موجود حاملہ خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش، آنکھیں کھول دیں

روم: اٹلی میں 10ماہ قبل ایک حاملہ خاتون کو ہارٹ اٹیک آیا اور وہ کوما میں چلی گئی۔گزشتہ دنوں اتنے عرصے بعد جب وہ ہوش میں آئی تو یہ خوشی اس کی منتظر تھی کہ اب وہ ایک پیاری سے بیٹی کی ماں بن چکی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس37سالہ خاتون کا نام کرسٹینا روزی ہے جو اطالوی شہرمونٹ سین سیوینو کی رہائشی ہے۔ جب وہ بے ہوش ہوئی تھی تو 8ماہ کی حاملہ تھی لہٰذا ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن کے ذریعے بچی کی پیدائش کروا دی۔

10ماہ بعد جب کرسٹینا ہوش میں آئی تو اس کی لگ بھگ 10ماہ کی بچی اس کے پاس موجود تھی اور ہوش میں آنے کے بعد کرسٹینا نے جو پہلا لفظ سنا وہ اسی بچی کے منہ سے نکلا لفظ ’مما‘ تھا۔کرسٹینا کے 42سالہ شوہر گیبرئیل سوشی کا کہنا تھا کہ ”یہ 10ماہ کا عرصہ ہم نے انتہائی اذیت میں گزارا۔ مجھے گاہے لگتا تھا کہ کرسٹینا ہماری بیٹی کو دیکھے بغیر ہی چلی جائے گی۔ میرے نزدیک یہ معجزہ ہے جو وہ اتنے عرصے بعد ہوش میں آ گئی ہے۔اسے ہوش میں دیکھ کر مجھے جو خوشی ملی میں اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں