پنجاب حکومت نے بارش کے پانی کی سٹوریج کے لیے ایک اور زیر زمین ٹینک بنانا شروع کردیا

لاہور:پنجاب حکومت نے ریس کور س کے علاقہ کے بعد اب کشمیر روڈ پر بارش کا پانی سٹور کرنے کے لئے انڈر گراؤنڈ ٹینک بنانا شروع کردیا ہے۔

وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز کے مطابق ‘کشمیر روڈ سے ملحقہ انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک پہ کام زور و شور سے جاری ہے۔ اس پروجیکٹ میں ایک بھی درخت نہیں کاٹا گیا۔ پروجیکٹ کا ڈیزائن ہی موقع پہ موجود درختوں کو مدِنظر رکھ کے بنایا گیا ہے۔ انشاء اللہ اگست کے شروع میں یہ ٹینک بارشی پانی لینا شروع کر دے گا۔’

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے بارش کے پانی کو سٹور کرنے کے اس منصوبے کے باعث رواں سال بارشوں کے دوران ریس کورس اور اطراف میں بارش کا پانی کھڑا نہیں ہوا تھا،جس پر شہریوں نے پنجاب حکومت کو سراہا تھا۔بارش کے جمعہ ہونے والے اس پانی کو بعد میں پودوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں