نوجوان کی بکری سے شادی، ویڈیو وائرل ہوگئی

ڈگری :: میر پور خاص کے علاقے ڈگری میں ہندوبرادری میں نوجوان کی شادی بکری سے ہونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈگری تھانے کی حدود یونین کونسل پبن میں کچھ دن پہلے ایک بھگت پپو بھیل کی جانب سے بھیل برادری کے نوجوان کی شادی ایک بکری سے کرائی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہوگئے۔

ویڈیو میں بھیل برادری کی خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے ـ پولیس کے مطابق بھیل برادری کے نوجوان نے ہندو مذہب کے مطابق 7 پھیرے بھی لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈگری کے نواحی گاں مندرانوالا میں پیش آیا، شادی کے موقع پر نوجوان کے رشتہ دار بھی موجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کرانے والے بھگت کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ نوجوان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے جب ہندوبرادری سے ویڈیو میں شادی کے معاملے پر پوچھا گیا تو انکے مطابق ہندو مذہب میں کنوارے لڑکے کی شادی جب کسی شادی شدہ عورت سے ہوتی ہے تو پہلے کنوارے لڑکے کی شادی پہلے کسی جانور سے یا گڑیا سی کروائی جاتی ہے اور اسکے بعد شادی شدہ سے کرائی جاتی ہےـ

ضرور پڑھیں  بدفعلی کیس، مفتی عزیز الرحمن بیٹوں سمیت فرار ہو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں