طالب علم نے معلم کے ساتھ مل کر ساتھی طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد : فیصل آباد میں طالب علم نے معلم کے ساتھ مل کر ساتھی طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں معلم اور ایک طالب علم نے 15 سالہ طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ 15 سالہ طالب علم کے ساتھ زیادتی کا واقعہ چک جھمرہ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر طالبعلم کو بلیک میل کیا اور دوبارہ زیادتی کے لیے مجبور کیا۔

تھانہ چک جھمرہ میں معلم اور ساتھی طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔آئی جی پنجاب راؤ سکندر خان نے بھی چک جھمرہ میں طالب علم سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں