عائشہ اکرم نے اپنی مرضی سے قابل اعتراض ویڈیوز بنوائیں

لاہور :گریٹر اقبال پارک دست درازی کیس میں اہم ہیش رفت سامنے آئی ہے۔ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا ہے۔پولیس کے مطابق عائشہ اکرم نے مرضی سے قابل اعتراض ویڈیوز بنوائیں۔ قابل اعتراض ویڈیو بنانے پر عائشہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے طلب کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق مرضی سے ویڈیوز بنوانا اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنا جرم ہے۔ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کی نازیبا ویڈیوز ووائرل ہوئی تھیں۔ خیال رہے کہ ریمبو اور عائشہ اکرم کی مبینہ آڈیو ٹیپ آنے کے بعد کیس ایک نیا رخ اختیار کر چکا ہے۔

گذشتہ روز بھی عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کی ایک اور آڈیو منظر عام پرآئی تھی۔ آڈیو میں ریمبو مبینہ طور پر عائشہ اکرم کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دے رہا تھا۔

ضرور پڑھیں  کراچی میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج

اپنا تبصرہ بھیجیں