ٹی 20 رینکنگ: محمد رضوان نے وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی کرکٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے انڈین کپتان وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق ڈیوڈ ملن 831 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بابراعظم 820 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ ایڈن مرکرم آٹھ درجے بہتری کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔

پاکستانی بلے باز محمد رضوان تین درجے بہتری کے ساتھ جہاں اپنے کیریئر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے ہیں وہیں انڈین کپتان وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو اب پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔