کون کوہلی؟ برازیلین فٹبالر کا بھارتی کرکٹر کو پہچاننے سے انکار

لاہور : برازیل کے سٹار فٹبالر رونالڈو نے کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا فالوورز رکھنے والے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہچاننے سے انکار کردیا۔ گوگل کی سرچ انجن میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد کئی عظیم کرکٹرز سے زیادہ ہے۔


معروف یوٹیوبر سپیڈ (ڈیرن جیسن) کی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ برازیل کے سٹار فٹبالر اور 2002ء کی ورلڈ چیمپئن ٹیم کے اہم رکن رہنے والے 47 سالہ رونالڈو سے ویرات کوہلی سے متعلق سوال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سپیڈ نے عظیم فٹبالر رونالڈو سے سوال کیا کہ کیا آپ ویرات کوہلی کو جانتے ہیں؟ جس پر فٹبالر نے جواب دیا کہ ’’کون؟، میں نہیں جانتا‘‘۔
سپیڈ نے دوبارہ سوال دہراتے ہوئے کہا کہ کہ کوہلی ایک کھلاڑی ہیں آپ اُنہیں نہیں جانتے؟ جس رونالڈو نے جواب دیا کہ وہ یہاں زیادہ مقبول نہیں!۔ یوٹیوبر کے تصویر دکھا کر یہ کہنے پر کہ وہ بابر اعظم کی طرح ہے، رونالڈو نے کوہلی کو پہچان لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں