ثانیہ مرزا کی تازہ پوسٹ، نئی تصاویر جاری کردیں

لاہور : قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئی تصاویر جاری کردی۔ آج نیوز کے مطابق ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں انہیں گلابی شرٹ اور سفید پینٹ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ آرٹسٹک کیپشن میں انہوں نے لکھا ’دھوپ اور تھوڑے سا گلابی رنگ کے ساتھ کچھ بھی ممکن ہے۔

تین تصاویر پر مشتمل اس پوسٹ پر ثانیہ کو اپنے فالوورز سے اب تک 2 لاکھ 37 ہزار سے زیادہ لائکس اور تعریفی تبصرے مل چکے ہیں۔
شعیب اور ثانیہ اپریل 2010ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شادی کے آٹھ سال بعد اکتوبر 2018ء میں بھارتی شہرحیدرآباد میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس جوڑے کے مابین اختلافات اور پھر طلاق کی خبریں دسمبر 2022ء سے وائرل تھیں لیکن دونوں کی جانب سے کبھی واضح تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں