دعا کرنی ہوگی کہ افغان ٹیم نیوزی لینڈ کو بری طرح ہرائے: سنیل گواسکر

نئی دہلی : آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر12 مرحلے میں گروپ ٹو کے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر سابق بھارتی کھلاڑی نے اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔ بھارت کے 72 سالہ سابق ماسٹر کلاس بیٹسمین سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ ہماری فائنل الیون ہی درست نہیں، اس لیے آج یہ سب کچھ دیکھنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں دعا کرنی ہوگی کہ افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو بری طرح ہرائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل رہی ہے، ایسے میں افغانستان ٹیم کا جیتنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر اس کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر کردیئے ہیں۔