ججز کیخلاف ریفرنس آئینی معاملہ ہے جسے سپریم جوڈیشل کونسل نے دیکھنا ہے، مشیراطلاعات

اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ریفرنس آئینی معاملہ ہے جسے سپریم جوڈیشل کونسل نے دیکھنا ہے۔

سپریم کورٹ کے ججز کے ریفرنس کے خلاف وکلا کی جانب سے ہڑتال کے ردعمل میں مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے تحفظ کے علمبردار ہیں، ان سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی بصیرت اور صلاحیتیں نظامِ عدل کی مضبوطی کے حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا ساتھ دینے میں بروئے کار لائیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کا ہراول دستہ رہے گی، ریفرنس آئینی معاملہ ہے جسے سپریم جوڈیشل کونسل نے دیکھنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں