پنجاب کابینہ کی تشکیل کیلئے ن لیگ کو لندن سے گرین سگنل کا انتظار

لاہور : پنجاب کی صوبائی کابینہ کی تشکیل کیلئے مسلم لیگ ن کو لندن میں موجود پارٹی قیادت سے گرین سگنل کا انتظار ہے ۔ اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ پنجاب کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے لاہور میں ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اور صوبائی کابینہ کے ممکنہ وزراء کے ناموں پر غور کیا گیا ۔
بتایا گیا ہے مشاورتی اجلاس میں طے پایا کہ لندن میں موجود پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کابینہ کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی اور وہاں سے گرین سگنل کے بعد ہی کابینہ کو حتمی شکل دی جائے گی تاہم صوبے کی نئی کابینہ میں ن لیگ کے علاوہ پیپلز پارٹی ، علیم خان گروپ ، ترین گروپ اور اسد کھوکھر گروپ کو بھی شامل کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں