وفاقی سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ کل دے گی۔شہباز شریف نے حکومت میں آنے کے بعد ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی شدید مخالفت کی گئی تھی۔ 05 مئی2022ء کو حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تاہم سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی تھی۔سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 بجے سے 3 بجے تک کیے گئے تھے جب کہ جمعے کے روز 8 بجے سے ایک بجے تک کیے گئے۔اس سے قبل سرکاری اوقات کار صبح 9 سے 5 بجے تک تھے۔ حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے بعد ہفتے کی چھٹی بحال کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں