خوبانی عمدہ لذیذ اور صحت بخش پھل

آڑو کی ساخت کی حامل‘مگر آڑو کے عمومی سائز سے نسبتاً چھوٹے سائز میں دستیاب‘سبزی مائل زرد رنگت سے سنہری مائل سبز اور شفتالو رنگ میں دستیاب یہ مزیدار و رسیلا پھل خوبانی ہے.خو با نی میں آئرن کی بھی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ خون کی کمی کی شکایت دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔خوبانی کی تاثیر فرحت بخش و مسکن ہے یہ پیاس کی شدت‘بے چینی و گھبراہٹ دور کرنے اور فرد کو اعصابی سکون عطا کرنے والا ایک بہترین پھل ہے اسی لئے حکماء و غذائی ماہرین خوبانی کا استعمال خواتین کی مجموعی صحت کی بحالی و بہتری کے حوالے سے ناگزیر قرار دیتے ہیں۔

خوبانی میں فاسفورس اور کیلشیم کی بھی مناسب مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ ہڈیوں کی صحت و مضبوطی کے لئے بہترین ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں