پروٹین مشروبات کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند

نیو کاسل: ایک نئی تحقیق کے مطابق کھانے سے پہلے دودھ یا دہی کے باقی ماندہ پانی کے پروٹین کے مشروبات کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کو خون میں موجود شوگر کی سطح پر قابو رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ یہ مشروبات غذا کے ہاضمے کے تیز عمل کو سست کرتے ہیں اور ہارمونز کو حرکت میں لاتے ہیں تاکہ تیزی سے بڑھتی شوگر کی سطح کو روکا جاسکے۔
نیوکاسل یونیورسٹی میں کیے جانے والے مطالعے میں ذیابیطس ٹائپ 2 میں مبتلا افراد نے کھانے سے قبل دودھ یا دہی کے باقی ماندہ پانی کے پروٹین کی کم خوراک والے مشروب کو پیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں