شدیدگرمی کے دوران شہری بازاری کھانوں سے گریز کریں،ڈاکٹر آمنہ امبر

لاہور (سٹاف رپورٹر) معروف میڈیکل افسر ڈاکٹر آمنہ امبر نے کہا ہے کہ شدید گرمی کی موجودہ لہر کے دوران شہری بازاری کھانے اور رنگ برنگے غیر معیاری مشروبات کے استعمال سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ باسی اور غیر صحت مندانہ خوراک کے استعمال سے گیسٹرو ہیضہ ‘ڈی ہائیڈریشن اور ہیپاٹائٹس ڈی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ڈاکٹر امبر نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے صحت عامہ کے تحفظ کے لیے خصوصی ایڈوائزری سروسز بھی جاری کی گئی ہیں اور ہیٹ ویو کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ہدایات کی جارہی ہیں لیکن اس کے باوجود کھانے پینے میں بے احتیاطی اور شدید گرمی کے دوران زیادہ دیر تک دھوپ میں رہنے اور پانی کا استعمال کم کرنے وجہ سے سن اسٹروک کا خدشہ بڑھ گیا ہے اور بے احتیاطی برتنے والے شہری اس کا شکار ہو رہے ہیں ڈاکٹر آمنہ امبر نے کہا کہ گیسٹرو مرض میں مبتلا یا ہیٹ سٹروک کا شکار ہونے والے افراد ٹوٹکوں پر انحصار کے بجائے ماہر مستند ماہر معالجین سے رجوع کریں تاکہ بلاتاخیر تشخیص اور موثرعلاج سے مریضوں کی صحت یابی ممکن بنائی جا سکے

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں