دنیا کا پہلا 240 ہرٹز، فورکے گیمنگ مانیٹر فروخت کے لیے تیار

سام سنگ نے دنیا کا پہلا فورکے گیمنگ مانیٹر فروخت کے لیے پیش کردیا ہے جس کا ریفریش ریٹ 240 ہرٹز ہے اور اس کا ہم پلہ دور دور تک موجود نہیں۔

اسے اوڈیسی نیو جی ایٹ کا نام دیا گیا ہے جو انتہائی گہرے اور حقیقت سے قریب ترین گرافکس کی بدولت گیم کھیلنے کے عمل کو پرلطف بناتا ہے۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا گیمنگ ٹی وی ہے جو گیمنگ کے عمل کو نئی جہت دیتا ہے۔ سام سنگ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی ایک اہم جدت ہے جو تیزترین فورکے گیمنگ کو آسان اور ممکن بناتی ہے۔
فی الحال اسے صرف 32 انچ فارمیٹ بھی ہی پیش کیا گیا ہے۔ اسکرین ریزولوشن 3840 ضرب 2160 پکسل ہے اور خمیدہ ہونے کی بنا پر گیم کھیلنے کا ایک نیا تجربہ سامنے آتا ہے۔ اس میں جدید ترین کلر گیمٹ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ اس کے گرافکس اور ساؤنڈ بطورِ خاص ویڈیو گیم کے لحاظ سے بنائے گئے ہیں۔
اسکرین ریفریش ریٹ کو اس درجہ بہتر بنایا گیا ہے کہ اس کا دورانیہ ایک مائیکروسیکنڈ تک ہوگیا ہے جو تیزی سے گھومتے ہوئے گرافکس کو ہموار اور یکساں رکھتا ہے۔ گیم کی تیزی سے کہیں بھی منظر دھندلاتا نہیں ہے۔ اسے روشن بنانے کے لیے کنٹراسٹ اور دیگرفیچرز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

پھر کورسنک لائٹنگ کو مانیٹر کے پشت پر لگائی گئی ہے جو خودکار انداز میں رنگوں کی شناخت کرتا ہےاور موقع کے لحاظ سے منظر کو مزید گہرا بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈسپلے کے لیے ایک نئی ٹیکنالوجی میٹ ڈسپلے کے نام سے بھی تیار کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں