سوشل میڈیا کے ذریعے شرانگیزی کے سدباب کیلئے قانون سازی ناگزیر ہے، ڈاکٹر انتخاب احمد

لاہور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر معروف عالم دین ڈاکٹر انتخاب احمد نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے شرانگیزی اور گمراہی پھیلانے والے عناصر کے سدباب کے لیے قانون سازی کے ساتھ ساتھ اس پر سختی سے عملدرآمد ناگزیر ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی سلامتی اور سیاسی محاذ آرائی کی آڑ میں بیرونی عناصر کے عزائم پورے کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت تخفیف غربت قومی تعمیر اور معاشی استحکام کے جامع پیکج پر عمل پیرا ہے اور پنجاب میں وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف عوامی مفادات کے تحفظ اور صوبہ میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے شبانہ روز مصروف عمل ہیں اور انشاء اللہ عوامی تعاون سے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں