rains

لاہور میں 7 گھنٹے سے مسلسل بارش، 20 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

لاہور:لاہور میں بارش نے 20 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔لاہور میں 7 گھنٹے سے مسلسل بارش ہو رہی ہے جس سے بیس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ شہر میں اب تک 234 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔ایم ڈی واسا محمد غفران کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ بارش کے باوجود بیشتر علاقے کلئیر کر دئیے ہیں۔واسا ایم ڈی نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشن فعال ہیں، جنریٹر بھی استعمال کر رہے ہیں۔
تاج پورہ میں سب سے زیادہ 234 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔جب کہ لکشمی چوک، کوپر روڈ، دو موریہ ، ایک موریہ ، فردوش مارکیٹ ، جی پی او کلئیر کر دیے ہیں۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ نابھہ روڈ، بھاٹی گیٹ، جناح اسپتال، ٹکا چوک بھی کلئیر کر دیا گیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق لاہور کی بارش کے بعد لیسکو ریجن کے 50 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں