ضلع راجن پور میں سیلاب سے 60 موضع جات متاثر ہوئے ہوئے ہیں، فیصل فرید

لاہور:ڈائریکٹر جنرل پراونشینل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں سیلاب سے 60 موضع جات متاثر ہوئے ہوئے ہیں، تمام موضع جات میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں راجن پور میں سیلاب سے 1076 گھرانوں کو نقصان پہنچا ہے ،پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 08 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

اس وقت راجن پور کے ریلیف کیمپوں میں 26 گھرانوں کے 217 افراد رہائش پذیر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فلڈ ریلیف کیمپوں میں رہائش پذیر افراد کو کھانا،صاف پانی سمیت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،سیلاب سے متاثرہ 1410 افراد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی ہے ،فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران سیلابی علاقوں میں پھنسے 1180 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،

ضلع راجن پور کے سیلابی علاقوں میں امدادی کاروائیوں میں 124 ریسکیوز نے حصہ لیا اور لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا،انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے 16504 سے زائد جانوروں کی ویکسین کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف آپریشن کے دوران سیلابی پانی میں پھنسے396 جانوروں کو پانی سے نکالا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپس میں جانوروں کے چارے کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،پی ڈی ایم اور ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ ضلع راجن پور میں سیلاب سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔بہت جلد سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں میں منتقل کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں